بحرین ،وزارت امور خارجہ میں پہلی خاتون انڈر سیکرٹری کا تقرر

 
0
347

بحرین،نو مبر01(ٹی این ایس) : بحرین کی وزارت امور خارجہ میں پہلی خاتون انڈر سیکرٹری کا تقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شیخہ رعنا بنت عیسیٰ آلِ خلیفہ اس سے پہلے اپریل 2011ءسے وزارت ِخارجہ ہی میں عرب ، افروایشیائی امور اور تنظیمات کی اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں-ڈاکٹر شیخہ اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص ایشیائی تعاون فورم، اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ، خلیج تعاون کونسل اور آسیان تنظیم کے مشترکہ اجلاسوں میں شرکت کرچکی ہیں۔انہوں نے امریکن یونیورسٹی، واشنگٹن ڈی سی سے 1998ءمیں امن اور تنازعات کا حل کے مضمون میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی اور بعد میں ایکسٹر یونیورسٹی سے بین الاقوامی قانون میں ڈاکٹرآف فلاسفی ( پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کی تھی۔