خیبرپختونخواہ ، تیمرگرہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ‘شدت4.4ریکارڈ کی گئی

 
0
329

دیر لوئر ،نو مبر01(ٹی این ایس): خیبرپختونخواہ میں تیمرگرہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔لوئردیر، تیمرگرہ، سوات، بونیر، چترال سمیت مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔