دیر لوئر،جندول کےعلاقےعارف کلےمیں انسدادپولیو مہم کےدوران دھماکا

 
0
277

دیر لوئر ،نو مبر07(ٹی این ایس): دیر لوئر میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکا ہوا ہے۔ زرائع کے مطابق لوئردیر میں جندول کےعلاقےعارف کلےمیں انسدادپولیو مہم کےدوران دھماکا ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انسداد پولیو ٹیم کےقریب ہونیوالےدھماکےمیں جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور اکثر و بیشتر پولیو ٹیموں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔