سعودی شاہ سلمان ،ولی عہدمحمدپربھرپوراعتماد ہےوہ کیا کر رہے ہیں انہیں بہتر معلوم ہے،امریکی صدرٹرمپ

 
0
540

 

واشنگٹن ،نو مبر07(ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی شاہ سلمان اورولی عہدمحمد بن سلمان پربھرپوراعتماد ہے،وہ کیا کر رہے ہیں انہیں بہتر معلوم ہے۔سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ پیشرفت جس میں کرپشن کے الزامات کے تحت شہزادہ ولید بن طلال سمیت متعدد شہزادوں اور سعودی وزراء کو گرفتار کیا گیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ سلمان جوکچھ کررہےہیں اسکےبارےمیں وہ بہترجانتےہیں۔

سعودی شاہ سلمان اورولی عہدمحمدپربھرپوراعتماد ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایسےافرادکےخلاف سخت رویہ اختیارکیاگیاہےجوبرسوں سےمال بنارہےہیں۔جوکئی برسوں سےملکی وسائل نچوڑرہےہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں حال ہی میں کرپشن کے الزامات کے تحت شہزادہ ولید بن طلال سمیت متعدد شہزادوں اور سعودی وزراء کو گرفتار کیا گیا ہے۔