نواز شریف کا وزیراعظم نہ بننے کی صورت میں شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلی ہونگی ،خاندان کے اندر اس بات کا فیصلہ

 
0
322

لاہور ،نو مبر07(ٹی این ایس):نثار کو وزیراعلی پنجاب کی دوڑسے باہر رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے ،لیکن حتمی فیصلہ حالات دیکھ کر اعلان کیا جائے گا،چوہدری نثار سمیت اہم لیگی رہنماؤں کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہونے کی تیاریاں کر لی گئی ہے ۔نواز شریف کا وزیراعظم نہ بننے کی صورت میں شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلی ہونگی ۔ خاندان کے اندر بھی اس بات کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔

یہ فیصلہ خاندان کے اختلافات کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔نواز شریف کے الیکشن نہ لڑنے کی صورت میں شہباز شریف وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے اور مریم نواز وزیراعلی کی امیدوار ہوں گی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر اعلان حالات کو دیکھ کرکیا جائے گا،نواز شریف نے قریبی دستوں کے ساتھ بھی اس بات کا اظہار کیا ہے ۔ اور اظہار کے اس کا ری ایکشن بھی دیکھنا چاہ رہے ہیں ۔ اور اگر مریم نوا ز نا اہل ہوتی ہیں یا کوئی اور معاملہ ہوتا ہے تو اس صورت میں شہباز شریف وزیراعظم ہوں گی اور پنجاب کا وزیراعلی خواجہ آصف ہوں گے ۔