مسلم لیگ ن میں اختلافات، ایم این اے شیخ روحیل اصغر ،اندر کی کہانی بیان

 
0
373

لاہور،نو مبر07(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن میں سابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے بعد سے ہی اختلافات اور دھڑے بندیوں کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم کبھی حکمراں جماعت کے وزیراور کبھی خود میاں محمد نوازشریف کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید ہوتی رہی لیکن مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر نے تمام ترخبروں کو درست قراردیدیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ روحیل اصغیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں اختلافات موجود ہیں اوریہی نہیں بلکہ اب یہ اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں۔

شیخ روحیل اصغر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور صرف اور صرف میاں محمد نوازشریف ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بیان مسلم لیگ ن کے سینئر اور اہم رہنما کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کا دیا گیا ہے جس میں انہوں نے پارٹی میں اختلافات جیسی خبروں کی تصدیق کی ہے۔