ترکی کے کوسٹ گارڈ ز نے یونان جانے کی کوشش میں ڈوبنے والے 26 فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کو بچالیا

 
0
332

انقرہ، اگست 13 (ٹی این ایس): ترکی کے کوسٹ گارڈزنے یونان جانے کی کوشش کے دوران کشتی کے حادثے کے بعد ڈوبنے والے 26 فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کو بچالیا۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق جنوب مغربی ساحلین ریاست مولگان کے بوڈروم علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ قریب ہی موجود ترک کوسٹ گارڈ کے حکام نے بروقت امدادی کارروائی میں 26 پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔ان میں شامی اور فلسطینی مہاجرین شامل ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل ہیں۔