مانچسٹر کے شہر موس سائیڈ میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی

 
0
325

مانچسٹر، اگست 13 (ٹی این ایس): مانچسٹر کے شہر موس سائیڈ میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مانچسٹر پولیس کے مطابق کلیئر مونٹ روڈ پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے ،فائرنگ سے کچھ ہی دیر قبل کارنیول ختم ہوا تھا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔