پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

 
0
296

اورہم برداشت کے راستے پر چلیں گے،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

پارلیمنٹ میں بیٹھ کراپنے نظریے اورمعاملات کو لیکرچلیں گے،یہ مشکل راستہ ہے مگر ہم اس راستے پر چلیں گے: بلاول زرداری

اسلام آباد، اگست 13 (ٹی این ایس): عام انتخابات اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اورآصف زرداری، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں جس میں نو منتخب اراکین قومی و صبائی اسمبلیوں نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ ہماری برداشت بڑھے گی اورہم برداشت کے راستے پر چلیں گے،جمہوریت کا نقصان ملک کا اور ہمارا نقصان ہوگا،جمہوریت کے دائرے میں رہنا ہے اورحالات کا مقابلہ کرنا ہے،سندھ میں تو ہماری حکومت ہے اب پنجاب،کے پی اوربلوچستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارا مشن ہے،ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب ترقی کرے اورعوام کو مشکلات سے نجات ملے،اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر اپنی پارٹی کے منشور پر عمل کریں گے،ہم آگے بڑھیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری نے کہا کہ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وعدہ نبھانا ہے،پاکستان بچانا ہے، ہماری جدوجہد ایک دن کی نہیں ہےہمیں اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے،مجھے آپ پر فخرہے آپ نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا اورکامیاب ہوئے،ہماری جدوجہد سے ملک کا اورپارٹی کا نام روشن ہوگا،پارلیمنٹ میں بیٹھ کراپنے نظریے اورمعاملات کو لیکرچلیں گے،یہ مشکل راستہ ہے مگر ہم اس راستے پر چلیں گے۔