امریکا نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد قرار دے دیا

 
0
429

واشنگٹن ،03اپریل(ٹی این ایس):امریکا نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو بھی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لشکر طیبہ نے نام تبدیل کر کے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی،لشکر طیبہ کسی بھی نام سے آئے وہ ہم سے نہیں چھپ سکتی،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھاکہ یہ دونوں تنظیمیں لشکر طیبہ کے ہی مختلف نام ہیں،لشکر طیبہ کسی بھی نام سے آئے ہم سے نہیں چھپ سکتی ۔امریکا نے ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تنظیموں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ۔امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں تنظیموں پر مالی پابندی عائد کردی گئی ہیں اور کسی بھی امریکی شہری کو ان گروپوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاملات میں ملوث ہونے پر ممانعت ہوگی ۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق لشکر طیبہ نے نام تبدیل کرنے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی ہے اسی لیے امریکا یہ بتانا چاہتا ہے کہ لشکر طیبہ کسی غلط فہمی نہ رہے ، چاہے جو اپنا نام رکھ لے وہ دہشت گرد گروپ ہی رہے گا ۔امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے کہ لشکر طیبہ سیاسی طور پر فعال نہ ہو اس وقت تک جب تک وہ اپنے اثر و رسوخ کے لیے تشدد کا راستہ نہ چھوڑ دے ۔