سگریٹ پینے سے روکنے پر دوست کا قتل

 
0
364

نئی دہلی ،اکتو بر17(ٹی این ایس) :بھارت د ا را لحکومت کے اشوک وہار کے علاقے میں تین دوستوں نے اپنے ہی دوست کو گولی مار کر ہلاک کر دیا،مقتول نے اپنے دوست کو گھر میں سگریٹ پینے سے منع کیا تھا کیونکہ اس کے بڑھے والدین کو دھویں سے دشواری ہوتی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوستوں کے کے منع کرنے پر انہیں یہ بات نا گوار گزری کہ انہوں نے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا اور لاش بوگانا نہر میں پھینک دی ۔

اور گھر واپس لوٹنے پر تھانے میں اپنے دوست کے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروا دی ۔انکوائری رپورٹ میں ان کی چالاکی پکڑی گئی اور پولیس نے ان تینوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس افسران کے مطابق 22سالہ مقتول کا نام برجیش کمار بتایا گیا ہے جس کی گزشتہ ماہ ہی شادی ہوئی تھی اور پرائیویٹ گاڑی چلا کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتا تھا ۔