اٹلی میں اسٹیبلیشمنٹ مخالف جماعتوں کی برسراقتدارآنے کی راہ ہموار

 
0
293

اطالوی صدر سیرگیو ماٹاریلا نے دونوں جماعتوں کو آج تک حکومت تشکیل دینے کی مہلت دیدی
روم مئی 12(ٹی این ایس)اٹلی کی اسٹیبلشمنٹ مخالف اور انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سمجھوتے کا واضح امکان پیدا ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے اطالوی صدر سیرگیو ماٹاریلا نے دونوں جماعتوں کو اتوار تک حکومت تشکیل دینے کی مہلت دے رکھی ہے۔ حکومتی مفاہمت فائیو اسٹار موومنٹ اور قوم پرست سیاسی جماعت ناردرن لیگ کے درمیان ہے۔ لیگ کے سربراہ ماتیو سالوینی نے فائیو اسٹار موومنٹ کے لیڈر لْوئگی ڈی مائیو سے ملاقات کے بعد بتایا کہ حکومتی تشکیل کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اتوار تک حکومتی ڈیل طے پانے کے بعد انہی دونوں لیڈروں میں سے ایک اٹلی کا نیا وزیراعظم ہو گا۔