پشاور ٗسائبر کرائمز برانچ نے مالاکنڈ کے علاقہ بٹ خیلہ سے چائلڈ پورنوگرافر کو گرفتار کرلیا

 
0
382

پشاور فروری 2( ٹی این ایس) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز برانچ نے مالاکنڈ کے علاقہ بٹ خیلہ سے چائلڈ پورنوگرافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کرکے جعلی اکاؤنٹ بنایا تھا۔ملزم دوستی کے ذریعے بچوں کی تصاویر اور وڈیوز حاصل کرتا تھا اور بچوں سے حاصل کردہ وڈیوز کو انہیں بلیک میل کیلئے استعمال کرتا تھا۔گزشتہ روزنجی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کیپٹن (ر) محمد شعیب نے پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ کی موجود کا انکشاف کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چائلڈ پورنو گرافی کے چار کیسز رجسٹرڈ ہیں جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس حوالے سے ملوث گروہ موجود ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف شکایات بیرون ملک سے آئیں۔انہوں نے بتایا کہ چار کیسز کے علاوہ چار دیگر انکوائریاں بھی جاری ہیں۔