خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فضل الٰہی کی صدارت انعقاد

 
0
314

پشاور اپریل 12 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کا اجلاس رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین کمیٹی فضل الٰہی کی صدارت میں جمعہ کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔جس میں اراکین صوبائی اسمبلی فیصل زیب،شرافت علی،احتشام جاوید اورمحترمہ ساجدہ حنیف سمیت ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات وماحولیات اور دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں جنگلات اور ماحولیات،پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ، فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور جنگلی حیات کے حکام نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں تعارفی بریفنگ دی اجلاس میں بعض ممبران نے کرشنگ پلانٹس اور پلاسٹک شاپنگ بیگ،ویکل ایمشن ٹیسٹنگ لیبارٹری،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،ریشم سازی، مشروم،غیر قانونی شکار اور بلین ٹری پروجیکٹ اور جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین کمیٹی نے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے حوالے سے متعلقہ حکام کو کے خلاف سخت اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بائیو ڈ ی گر یڈائبل شاپنگ بیگ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔اجلاس میں کوڑا کرکٹ آبادی سے دور مناسب مقامات پر ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے نوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم کرنے کے لئے ریشم سازی اور مشروم کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کو اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔