اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے ٗ ملیحہ لودھی

 
0
268

نیو یارک فروری 2( ٹی این ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری وبرابری کے منافی ہے، پاکستان سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اورجوابدہ بنانے کا حامی ہے جب کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے، توقع ہے امسال سلامتی کونسل میں اصولوں کو مفادات پرفتح حاصل ہوگی اورسلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے لچک اورافہام وتفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔