آبادی اور وسائل میں تناسب پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ مختار احمد بھرت 

 
0
338

لاہور فروری 2(ٹی این ایس)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے ضروری ہے کہ اپنا فیملی سائزمنصوبہ بندی کے تحت ترتیب دیا جائے تاکہ ان کی مساوی توجہ و محبت سے پرورش کرکے انہیں معاشرے اور قوم کا کارآمد شہری بنایاجاسکے آبادی اور وسائل میں تناسب پیدا کرنا بھی اب وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈرز اور افراد معاشرہ کو بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے اپنی خدمات فراہم کرناہونگی اس سلسلے میں مذہبی سکالرز بھی بنگلہ دیش کی طرح اپنا فرض ادا کریں تاکہ آنے والے دور میں ممکنہ خدشات سے بچا جاسکے محکمہ بہبود آبادی مسلسل خاندانی منصوبہ بند ی اور آبادی سے منسلک مسائل سے عوام الناس کو آگاہ کررہا ہے پنجاب کے36اضلاع میں اس سے متعلق مختلف قسم کے پروگرام کا انعقاد کیاجاتا ہے تاکہ عوامی سطح پر لوگوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق ضروری معلومات وشعور کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے اس وقت پنجاب کے ہر کونے میں ماں،باپ اوربزرگوں کو رشتہ اور عمر کی نوعیت کے اعتبار سے بہبودآبادی کے خصوصی پروگرام کے تحت پیغامات دئیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا مسلہ ہے جس سے زندگی کا ہرچیلنج ملحق ہے ہمارے ملک کو درپیش مسائل کا حل بھی آبا دی پر کنٹرول پانے سے ہوگا توجہ اوا پنی نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے ضروری ہے کہ اپنا فیملی سائزمنصوبہ بندی کے تحت ترتیب دیا جائے تاکہ ان کی مساوی ر محبت سے پرورش کرکے انہیں معاشرے اور قوم کا کارآمد شہری بنایاجاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ پہلے سے بھی زیادہ محنت اور لگن سے آبادی میں توازن پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے چئیرمین بہبود آبادی شہزادہ بٹ نے کہا کہ حکومت لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے لیے بہت سی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ مانع حمل ادویات کے استعمال کو بڑھا کر آبادی کے تیزی سے بڑھنے کی رفتار کو کنٹرول کیا جاسکے اس مقصد کے تحت صوبہ کے ہر دیہاتی و شہری علاقوں میں ہمارے سنٹرز موجود ہیں جو نا صرف لوگوں کی کونسلنگ کر رہے ہیں بلکہ انہیں جراحی کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں اس موقع پر اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ٍ