اوپن یونیورسٹی میں ماہ رواں کے دوران دو انٹرنیشنل کانفرنسسزمنعقد ہوں گی

 
0
412

اسلام آباد فروری 2(ٹی این ایس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ماہ رواں کے دوران دو انٹرنیشنل کانفرنسسز منعقد ہوں گی ٗشعبہ فزکس کے زیر اہتمام “نینو میٹریل اینڈ سمولیشن”پر پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس12تا 14فروری منعقد ہوگی جبکہ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیز نگرانی “ریسرچ اینڈ فریکٹسسز اِ ن ایجوکیشن”کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس 16اور 17فروری کو منعقد کی جائے گی۔ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے اقدامات کے نتیجے میں تین سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 17۔ریسرچ جنرل شائع کئے جو ایک ریکارڈ ہے ٗ اِسی طرح اب تک 28 کانفرنسسز منعقد کی جاچکی ہیں ٗ ان دو کانفرنسسزکے ساتھ یہ تعداد 30ہوجائے گی۔