طاہرالقادری دنیاوی قسم کے مولوی ہیں ٗ.کیپٹن (ر) صفدر

 
0
486

اسلام آباد جنوری 16(ٹی این ایس) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ طاہرالقادری احتجاج کریں ٗایڑیاں رگڑیں مگر لائن وہاں سے بنے گی جہاں نوازشریف کھڑے ہوں گے ٗ احتجاج کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہ رہے ہیں ٗ وہ دنیاوی قسم کے مولوی ہیں۔منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری صاحب کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دیدیا ٗ طاہرالقادری کاطالب علمی دور سے ایک ایجنڈا تھاکہ لینڈ کروزر اوربڑا بنگلہ ہو۔اْنہوں نے کہا کہ طاہر القادری احمد رضاخان بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں ٗطاہر القادری کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے ٗپاکستان کے لوگوں پر رحم کریں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کینیڈا چلے گئے ہیں ٗ ان کا مستقبل دوسرے ملک کیساتھ ہے۔