پیپلز پارٹی طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دیگی ٗرحمان ملک

 
0
293

لندن جنوری 16(ٹی این ایس) سابق وزیر داخلہ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہاہے کہ لوگوں کو لوٹنے والے پیروں پر پاپندی لگانا چاہتے ہیں ٗبعض افراد کا مطالبہ ہے کہ پیروں کے ساتھ پیرنیوں پر بھی پاپندی لگائی جائے ٗپیپلزپارٹی طاہرالقادری کابھرپورساتھ دیگی۔پریس کانفرنس سے خطاب میں پی پی رہنما رحمان ملک نے کہاکہ بینظیر بھٹو کی حفاظت کی ذمہ داری ان کی نہیں حکومت کی تھی۔رحمان ملک نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی طاہرالقادری کابھرپورساتھ دیگی ٗتاہم پارٹی احتجاج کے باوجود جمہوری عمل کا تسلسل چاہتی ہے۔