رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

 
0
239

لاہور 4 دسمبر (ٹی اینا یس): لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کے روزجسٹس چوہدری مشتاق احمد کی رخصت کی وجہ سے درخواست ضمانت پرسماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر رانا ثناء اللہ خان کی درخواست پر اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کیے تھے اور اے این ایف نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنا تھا۔ رانا ثنا اللہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کیخلاف منشیات کامقدمہ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ منشیات کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔