شہباز شریف اثاثے منجمد ہونے پر عمران خان پر پھٹ پڑے

 
0
262

لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی صورتحال پر تشویش ہے۔آج صرف آشایانہ ہاؤسنگ کیس پر بات کروں گا۔اثاثے منجمد کرنے سے متعلق جو میڈیا پر خبریں چلیں ان پر بات کروں گا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ میرے اثاثے منجمد کر دئیے گئے۔عمران نیازی اور نیب گٹھ جوڑ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کہتا تھا کہ عمران نیازی اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے۔آج سچائی کی تیز روشنی کو پوری قوم دیکھ رہی ہے۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کل اس نے جھوٹ اور سچ کو الگ الگ کر کے دکھایا، شہباز شریف نے مزید کہا کہ نعیم بخاری نے عدالت میں کیس کی پیروی کی۔نیب کی بجائے نعیم بخاری نے دلائل پیش کیے۔نعیم بخاری پی ٹی آئی ٹیم کا حصہ ہیں۔
عدالت نے بھی نعیم بخاری سے سوالات پوچھے۔نعیم بخاری نے دیکھا کہ دال نہیں گل رہی تو درخواست واپس لے لی۔ ہماری نیک نیتی کی گواہی کی آواز عدالت عظمیٰ میں سنی گئی۔ عمران نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ نے میری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دی۔کل عدالت عظمیٰ میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ کی طرف جانا کیا برائی ہے۔
نواز شریف کی بھی اسی طرح بے گناہی سامنے آ رہی ہے اور آتی رہے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ نیب عمران خان ٹیم کا حصہ ہیں۔5ماہ نیب کے عقوبت خانے میں رہا اور پھر ضمانت پر رہا ہوا۔ہم نے صرف الزامات کی بنیاد پر قید کاٹی۔ضمانت کو نیب نے چیلنج کیا اور عدالت میں ہم سرخرو ہوئے۔نیب اور عمران خان نیازی گٹھ جوڑ پھر ناکام ہوا۔مجھے صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشایانہ کیس میں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ چیف جسٹس نے جو ریمارکس دئیے وہ سب نے دیکھے۔عدالت نے جو ریمارکس دئیے انہیں دہرانا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں۔عمران خان احسان فراموش اور غصے سے بھرا ہوا انسان ہے۔تاریخ میں عمران خان سے جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں عظیم منصوبے مکمل کیے۔نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پانچ سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کروں گا۔چین کی مدد سے کئی ہزار میگا واٹ کے منصوبے شروع کیے۔