مودی کے لندن پہنچبے پر   ان کے خلاف مظاہرہ

 
0
369

لندن، اپریل  19 (ٹی این ایس): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچے تو ان کی آمد پر لندن میں مظاہرہ اور احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی آمد پر لند ن میں زبردست مظاہرہ اور احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور معصوم بچی آصفہ بانو کی تصاویر لی ہوئی تھیں جسے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔