بدین ٗ پیپلز پارٹی کا مقامی رہنما قتل ٗپولیس نے تحقیقات شروع کر دی 

 
0
267

بدینفروری 2(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور زمیندار خدا بخش حسبانی کو مالکانی شریف ٹاؤن میں قائم ان کے فارم ہاؤس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پنگریو تھانے کے ہاؤس اسٹیشن آفیسر (ایس ایچ او) قربان ملاح نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ضلع بدین کی معروف سیاسی شخصیت کو قتل کردیا گیا ہے ٗانہوں نے بتایا کہ پولیس مذکورہ قتل کی تحقیقات کررہی ہے تاکہ خدا بخش حسانی کے قتل کے محرکات اور ملزمان کو سامنے لایا جاسکے۔پولیس افسر نے بتایا کہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا بعد ازاں پی پی پی کے سیکڑوں کارکنوں اور مقامی افراد نے جمع ہوکرمذکورہ واقعے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔مذکورہ خبر شائع ہونے تک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔