میر ہزار خان بجا رانی اور اہلیہ قتل کیس،ملازم نے تفتیش کے دوران نئے انکشافات کر دیئے

 
0
320

کراچی فروری 2(ٹی این ایس)میر ہزار خان بجا رانی اور اہلیہ قتل کیس میں ملازم نے تفتیش کے دوران نئے انکشافات کر دئے۔تفصیلات کے مطابق میر ہزار خان بجا رانی اور ان کی اہلیہ کے ملازم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ان دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔اور قتل ہونے سے ایک دن قبل بھی دونوں میں بہت زیادہ لڑائی ہوئی تھی۔ملازم نے پولیس کو بتایا کہ میر ہزار خان اور ان کی اہلیہ آپس میں انگلش میں لڑائی کرتے تھے جو ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی۔ان کی اہلیہ نے تمام ڈرائیورز کو بلایا اور گاڑی کی چابیاں لے لی۔جب صاحب نے بال کٹوانے جانا تھا تو انہوں نے گاڑی کی چاپی مانگی جس پر ہم نے ان کو بتایا کہ بی بی نے آپ کو گاڑی کی چابی دینے سے منع کیا ہے۔جس کے بعد صاحب نے آفس فون کر کے گاڑی منگوائی اور بال کٹوا کر آ گئے۔اس روز ان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔ملازم کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح 6.30سے 7بجے کے درمیان پیش آیا اور اس وقت وہ ڈرائنگ روم میں تھا۔فائرنگ کی آواز سن کر جب کمرے کی طرف گیا تو دروازہ بند تھا۔دروازہ کھلنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں کھلا۔10بجے جب ڈرائیور آیا تو اسے تمام واقعے سے آگاہ کیا۔تفتیشی زائع کے مطابق میر ہزار بجا رانی نے پہلے اپنی اہلیہ کے پیٹ میں دو گولیاں ماریں اور اس کے بعد اس کے سر میں ایک گولی ماری۔اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی