امید ہے عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ترک صدر

 
0
315

وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی عمران خان کا حامی و ناصر ہو ٗ طیب اردوان کا عمران خان کو خط 
انقرہ/تہران اگست19 (ٹی این ایس)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طبیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

طیب اردوان نے اپنے خط میں لکھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ تعالی عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔ترک صدر نے لکھا کہ ترکی کے معاشی بحران میں پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، امید کرتے ہیں کہ عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ترک صدر کا عمران خان کی صحت کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔قبل ازیں ایران کے صدر حسن روحانی نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عمران خان کا انتخاب بہادر اور عزت مند پاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے ٗامید ہے عمران خان کے دور اقتدار میں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہو گا۔ایران کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔