کراچی ٗعید اسپیشل ٹرین پشاور کیلئے روانہ ٗ (کل)ساڑھے دس بجے پشاور کینٹ اسٹیشن پہنچے گی 

 
0
355

کراچی اگست19 (ٹی این ایس)عید الاضحی پر کراچی ریلوے اسٹیشن سے عید اسپیشل ٹرین پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ٗ(کل)ساڑھے دس بجے پشاور کینٹ اسٹیشن پہنچے گی ۔

کراچی ریلوے اسٹیشن سے عید اسپیشل ٹرین صبح 10 بجے روانہ ہوئی ہے جو حیدرآباد، رحیم یارخان، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات ساڑھے 10 بجے پشاور کینٹ اسٹیشن پہنچے گی۔ڈی سی ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل میں 14 بوگیاں لگائی گئی ہیں جو 980 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی ہے ٗعید اسپیشل ٹرین سے محکمے کو 13 لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے رواں برس عید الاضحی کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور معمر افراد کو عید کے پہلے اور دوسرے روز مفت سفر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ ریلوے نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد آفتاب اکبر کی جانب سے مسافروں کو عید اسپیشل ٹرین میں عید کے پہلے اور دوسرے روز 25 فیصد کا خصوصی عید ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے تاکہ وہ اہل خانہ سمیت رشتے داروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔