ظلم کی انتہا ویر نامی گروپ نے دو نوجوانوں کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
546

پھالیہ اگست 19(ٹی این ایس)پھالیہ میں ظلم کی انتہا ویر نامی گروپ نے دو نوجوانون کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا شلواریں اتروا کر ویڈیو بناتے رہے تشدد کے ساتھ پاوں کے بوسے بھی دلواتے رہے،،

،پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔پھالیہ کے کرمنل گینگ جس کے سربراہ ارسلان سکندر گوندل اور زمان کلسانہ مانگٹ ہیں پھالیہ کے نواحی قصبہ کوٹ رحم شاہ کے نوجوانوں کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ ویڈیوز بھی بناتے رہے نوجوان رحم کی التجا کرتے رہے مگر ویر گینگ کے غنڈے نوجوانوں کو لہولہان کر کے کھیتوں میں پھینک کر چلے گے۔ اس سے پہلے اسی گینگ نے دہشت پھیلانے کے لیے کوٹ رحم شاہ میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی منڈی بہاوالدین پولیس اس گینگ کے سربراہ اور کارکنان کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کے والدین نے وزیراعظم عمران خان اور ضلع کے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دی جائے۔