کراچی کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت نے کراچی سے کسی رہنما کو وفاقی کابینہ میں نہیں لیا، ناز بلوچ

 
0
318

کراچی اگست19(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت نے کراچی سے کسی رہنما کو وفاقی کابینہ میں نہیں لیا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہاکہ عمران خان ہمارے بھی وزیراعظم ہیں اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بہت اچھی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سادگی اپنائی ہے، حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے، جہاں غلطی ہوگی وہاں نشاندہی کریں گے۔وزیر اعلی پنجاب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کا تحریک انصاف میں بہت اہم کردار ہے، پی ٹی آئی پنجاب میں بہت اچھے اچھے نام ہیں، عثمان بزدار کے بجائے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیراعلی پنجاب بنا دینا چاہئے تھا۔