اسلام نے ضرورت مندوں کی مدد کو عبادت کا درجہ دیا ہے، صدر مملکت

 
0
401

کراچی فروری 26 (ٹی این ایس): اسلام نے ضرورت مندوں لوگوں کی مدد کو عبادت کا درجہ دیا ہے اور تمام انسانوں کو رہنمائی فراہم کی ہے پاکستان بالخصوص کراچی کو یہ فخر حاصل ہے کہ یہاں بے شمار فلاحی پروگرام اور منصوبے مخیرحضرات چلا رہے ہیں اور لاکھوں لوگ اس سے استفادہ کر رہے ہیں یہ بات صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی نے گذشتہ روز سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے دورے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ٹرسٹ کے سرپرست مولانا بشیر فاروقی، صدر عارف لاکھانی، افضال چامڈیا، ضیاء السلام اور محمد غزال نے بھی خطاب کیا۔ڈاکڑ عارف علوی نے کہا کہ حکومت سیلانی ویلفیئر کی خدمات کو سراہتی ہے اور پورے ملک میں ادارے نے خدمت کی ایک منفرد مثال قائم کی ہے اور بالخصوص نوجوانوں کو روزگار، تکنیکی تربیت، صحت اور خوراک کی فراہمی نے غریب لوگوں کی زندگی آسان بنادیا ہے قبل ازیں صدر مملکت نے ٹرسٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں ٹرسٹ کی کارگردگی سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر مولانا بشیر فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیلانی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کا بڑا تربیتی پروگرام شروع کیا ہے ار ابھی 17500نوجوانوں کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جسمیں 13400نوجوانوں کو صلاحیت کی بنیاد پر تربیتی پروگرام کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔اسکے علاوہ روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو کھانا، ہزاروں کو صحت کی سہولیات، راشن پہنچایا جارہا ہے اور اب سیلانی فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں اپنی شاخیں قائم کر رہی ہے۔