عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں امید کرتا ہوں وہ اپنے وعدے پورے کریں گے۔سینیٹر رحمان ملک

 
0
1200

اسلام آباد اگست 19(ٹی این ایس)سینیٹر رحمان ملک نے عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر عظم عمران خان اب حقیقت کا نام ہے،عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں وہ اپنے وعدے پورے کریں گے۔عمران خان اب وزیر داخلہ بھی ہیں۔ انہیں ہماری کمیٹی نوٹیفائی کرنا چاہیے ۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چئیرمین سینیٹر عبدالرحمان ملک نے اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پا کستانی قوم مشکلات میں گھری ہوئی ہے ، ایف اے ٹی ایف کی تلوار ہمارے سر پر لٹک رہی ہے ہمیں مشترکہ سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔

انتخابات کے دوران دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، انتخابات میں پاک فوج نے بہترین سیکورٹی مہیا کی جو کہ قابل تحسین ہے۔

الیکشن کے دوران دھاندالی کی شکایات کے حوالے سے رحمان ملک نے بتایا کہ الیکشن کی شکایات پر کمیٹی بنائی گئی تھی۔ پارلیمنٹ کو اوور سی کرنے کا حق حاصل ہے کہ الیکشن کی شکایت کو دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے آر ٹی ایس سسٹم کے حوالے سے ناردا سے پوچھا ہے۔ ہماری کمیٹی نے اس حوالے سے تحقیقات کا 80فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے۔ڈسٹ بن سے جو بیلٹ پیپر ملے اس حوالے سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔عمران خان سب سے پہلے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی کمیٹی قائم کریں۔