سابق پی ٹی وی چیئرمین کو 27 کروڑ روپے کیوں دیے گئی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو طلب کرلیا

 
0
464

اسلام آباد فروری 2(ٹی این ایس)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی کو مبینہ طور پر ان کی 2 سالہ ملازمت کو دور میں تنخواہ اور مراعات کی مد میں 27 کروڑ روپے دئیے جانے کا جواب جاننے کیلئے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو طلب کرلیا جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا کو بھی سمن جاری کیے گئے ۔

جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی ٹی وی میں کام کرنے والے پروڈیوسر کی جانب سے 2006 میں دائر کی جانے والی پٹیشن پر سماعت کی۔پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریاستی میڈیا پی ٹی وی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کی غیر موجودگی سے ادارے کے کام پر ایک منفی اثر پڑا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عطاء الحق قاسمی کو دو سال کے اندر 27 کروڑ روپے تنخواہ و مراعات کس قانون کے تحت دی گئیں انہوںنیغ کہاکہ اگر سابق وزیراعظم نے غلط تعیناتی کی ہے تو یہ رقم ان سے ہی وصول کی جائے گی اور اگر یہ ثابت ہوگیا کہ عطاء الحق قاسمی نے تنخواہ اور مراعات غلط حاصل کی تو انہیں یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی