وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اجاگر کریں گے، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور

 
0
759

اسلام آباد 24 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز میں اٹھاتا رہے گا، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔

جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشنز میں کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے، بھارت جعلی ڈومیسائل کے ذریعے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے، وزیراعظم غیر قانونی زیر تسلط کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو بے نقاب کریں گے، پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز میں اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ترک حکومت اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔