وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں فن لینڈ کے ہم منصب، پیکا ہاویسٹوسے ملاقات

 
0
1875

اسلام آباد 24 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس کے موقع پر فن لینڈ کے اپنے ہم منصب، پیکا ہاویسٹو کیساتھ ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی روابط کی سات دہائیاں مکمل ہونے پر وزیر خارجہ ہاویسٹو کو مبارکباد دی۔ اور فن لینڈ کے ساتھ سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے ، معاشی بندھن کو گہرا کرنے اور تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں فن لینڈ کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے سے ہمارے تجارتی تعلقات وسعت پذیر ہوں گے اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ ہوگا۔پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

وزیر خارجہ نے، فن لینڈ کے وزیر خارجہ کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی اور انہیں افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔