راو انوار کے پیچھے کسی پارٹی شخصیت کا ہاتھ نہیں،شرجیل میمن

 
0
379

کراچی فروری 3(ٹی این ایس)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے پیچھے ان کی جماعت کی کسی شخصیت کا ہاتھ نہیں۔ہفتہ کوکراچی میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ راو انوار پولیس کا افسر ہے مفروضوں پربات نہیں کرنی چاہیے ۔ راوانوار نے غلطی کی ہے تو اس کی سزا بھی ملے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر قانون اور انصاف پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت قانون پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔