آصف زرداری کا لیبیا میں کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس 

 
0
439

اسلام آباد فروری 3 (ٹی این ایس)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے لیبیا میں کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے حادثے ہلاک ہونے والوں کی تعدا د معلوم کرے اور حادثے کے شکار لواحقین سے رابطہ کرے۔ سابق صدر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔