سی ڈی اے/ ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی52 ویں میٹنگ 30 جون کو سی ڈی اے ہیڈکواٹر میں منعقد ہوئی

 
0
205

اسلام آباد 30 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے/ ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی52 ویں میٹنگ 30 جون کو سی ڈی اے ہیڈکواٹر میں منعقد ہوئی۔ جس میں اسلام آباد کی تاریخ کے بڑے بڑے اربوں روپے مالیت کے کئی منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دے دی گئی ۔ جن میں 186 ملین روپے کی لاگت سے سی ڈی اے ہسپتال میں 100 بیڈز کی سہولت کا منصوبہ، بارشی پانی کی ہارویسٹنگ کیلئے 125 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، پارکنگ کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے اسلام آباد کے مختلف شہری کمرشل علاقوں میں پارکنگ ایریاز کی تعمیر کیلئے 7200ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، خیابان مارگلہ کی تعمیر کیلئے 3296ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ،بھارہ کہو میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے کیانی روڈ پر پل کی تعمیر کا 193 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، سیکٹر ڈی 12 کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 1804ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، نائنتھ ایونیو شاہین چوک کو سگنل فری بنانے کیلیے 1705 ملین کا ایک سالہ منصوبہ، ای الیون چوک کو سگنل فری بنانے کیلیے 1472 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ ، جی الیون میں ضلعی عدالتیں بنانے کیلیے 1385 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، ٹریفک مینجمنٹ سولوسشن کا 36ملین روپے کا 6ماہ کا منصوبہ، ٹین ون میں لیٹیگنٹس فیسیلیٹیشن سنٹر فار لینٹگنٹس اینڈ لائر کیلئے 1862 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کیلئے 5000ملین روپے کی لاگت سے 5سالہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مذکورہ تمام منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔