پی ٹی آئی لانگ مارچ لاہور سے روانہ

 
0
73

تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج دوبارہ آغاز ہوگیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ لانگ مارچ کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ رکنا نہیں جھکنا نہیں ۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کریں گے اور وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاسے خطاب کریں گے۔
عمران خان زمان پارک میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے ، عمران خان آج اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی آج بھی ملاقات کریں گے۔
عمران خان مارچ کی قیادت کیلئے 2 ہفتے بعد زمان پارک سے ہی راولپنڈی پہنچیں گے ،عمران خان کی مشاورت کا سلسلہ زمان پارک سے جاری رہے گا۔
خیال رہے وزیرآباد کچہری چوک میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاریاں جاری ہے، لانگ مارچ کے لیے نیا کنٹینر پہنچ گیا ہے، وائس چیئرمن تحریک انصاف شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کریں گے۔
کچہری چوک کو بینز اور فلکس سے سجادیاگیا اور عمران خان کے خطاب کے لیے بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے۔