وفاقی حکومت ، قبائلی علاقوں میں اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

 
0
399

اسلام آباد ،نو مبر06(ٹی این ایس) : وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں 2 ارب 50کروڑ روپے کی لاگت کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے، منصوبے زراعت کی ترقی، سڑکوں کی تعمیر، تعلیم کے فروغ اور قبائلی طلبہ و طالبات کو وظائف دینے سے متعلق ہیں۔ فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں کیلئے 13ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبے زراعت کی ترقی، سڑکوں کی تعمیر، تعلیم کے فروغ اور قبائلی طلباء کو وظائف دینے سے متعلق ہیں۔ یہ منصوبے دوسال میں مکمل ہوںگے جن پر 2 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔