بے لگام ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 
0
83

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 20 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 209.95 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 211 روپے سے213 روپے تک فروخت ہو رہاہے ۔