اسلام آباد(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن تیار،پولنگ ہر صورت 8فروری کو ہی ہو گی:وزیر داخلہ کا اعلان

 
0
34

 الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانیکا فیصلہ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی بلوچستان پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے، نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہیں ، اس کیانعقاد پرکسی کوابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کا انعقاد ہر صورت نگران حکومت اور الیکشن کمیشن یقینی بنائیگا، 8 فروری کو الیکشن ہر صورت میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک امیدوار کی ہلاکت اور بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا۔اجلاس میں خیبر پختوانخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا، دونوں صوبوں میں سکیورٹی کی صورتحال پر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنیکاکوئی امکان نہیں ہے جبکہ نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا یقینی بنایا جا رہا ہیکہ انتخابات کیلئے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔