بھارتی فورسزکی پلوامہ میں مظاہرین پر فائرنگ ، متعدد نوجوان زخمی

 
0
375

سرینگر،فروری 04(ٹی این ایس):مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں پر امن مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے متعدد کشمیری نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے اتوار کو صبح سویرے ضلع کے علاقے مرن بونپورہ کا محاصرے کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ علاقے کے لوگ قابض فورسز کے آپریشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ۔ قابض اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے ۔ بھارتی پولیس نے چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک مظاہرین اور فورسز اہلکاروں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔