مقبوضہ کشمیر‘ کم عمر بچی کی بے حرمتی اور قتل کے واقعے کے خلاف مظاہرہ

 
0
326

جموں،فروری 04(ٹی این ایس):مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے سے تعلق رکھنے والی مختلف تنظیموں نے کٹھوعہ میں ایک آٹھ سالہ بچی آصفیہ کی بے حرمتی اور قتل کے المناک واقعے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پریس کلب جموں کے نزدیک ہونے والے مظاہرے سے ایڈووکیٹ اشوک کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو یک زبان ہو کر کم سن بچی کی بے حرمتی اور قتل میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے آواز اٹھائی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کم عمر لڑکے کو گرفتار کیا ہے جو کئی سوالات کو جنم دیتا ہے کیونکہ ایک کم عمر لڑکا اکیلے کیسے اس بچی کو سات روز تک چھپا کے رہ سکتا تھا لہذا اور لوگ بھی اس المناک واقعے میں ضرور ملوث ہونگے جنہیں ہر حال میں سزا ملنی چاہیے۔مقررین نے کہا کہ سول سوسائٹی کو متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے آگے آنا چاہیے۔مظاہرے میں سوشل موومنٹ، ساکشام سماج سنکلپ، امبیدکر یووا سنگٹھن، بہیم آئیڈیولوجیکل گورپ، جان جگرٹی منچ اور جائی بیم گروپ کے کارکن شامل تھے۔مظاہرے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔