ٹی وی ڈرامے میں مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ جدت کو بھی اپنایا گیا ہے ‘ ماریہ واسطی

 
0
371

لاہور،فروری 04(ٹی این ایس):ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے میں مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ جدت کو بھی اپنایا گیا ہے ،شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں اور اس کیلئے بھرپو رمحنت جاری ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ ٹی وی ایک انڈسٹری ہے اوریہ خوش آئند ہے کہ اس نے خود کو وقت کے ساتھ تبدیل کیا ہے بصورت دیگر اس کا بھی فلم انڈسٹری جیسا حال ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں ڈرامہ انڈسٹری میں آرہے ہیں جو اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ مجھے پرستاروں نے ہر کردار میں پسند کیا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کچھ نیا کروں اور اس کے لئے سوچ بچار کے ساتھ ساتھ بھرپور محنت بھی جاری رکھے ہوئے ہوں۔