چین میں ماں اپنی بیمار بچی کے علاج کے لیے چھاتی کا دودھ بیچنے پر مجبور

 
0
425

بیجنگ،فروری 05(ٹی این ایس):چین میں ایک خاتون سڑک پر چھاتی کا دودھ بیچنے پر مجبور ہوئی ہے تاکہ اپنی بیماری بچی کے علاج کے لیے پیسے جمع کر سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ایک ویڈیو میں خاتون اور ان کا شوہر بتاتے ہیں کہ انھیں اپنے ایک بچے کے علاج کے لیے کم از کم 11 ہزار 250 ڈالر کی ضرورت ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔یہ ویڈیو شینزین شہر میں واقع بچوں کے پارک میں فلمائی گئی جس میں ماں کہتی ہے کہ وہ اپنی چھاتی کا دودھ بیچ رہی ہیں تاکہ پیسوں کا انتظام جلدی ہو سکے۔ماں کے مطابق اس کی جڑواں بچیوں میں ایک شہر کے ڈسڑکٹ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وراڈ میں زیر علاج ہے۔ویڈیو میں اس خاتون کا شوہرنے بتایاکہ کہ انھیں ہسپتال کا ہزاروں یوآن کا بل ادا کرنا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی صحت یابی پر انھیں کم از 11 ہزار 250 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔