بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
359

لاہو ،فروری 05(ٹی این ایس):بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد مشترکہ طور پر اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید مرتضی، قاضی احمد سعید اور خرم جہانگیر وٹو نے جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ 1947ء اڑھارئی لاکھ کشمیریوں کو شہید کیاگیا، حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے2لاکھ سے زائد کشمیری 1947ء سے لیکر اب تک شہید اور 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔بھارت کشمیریوں آزادی کے مطالبے کی آواز دبانے میں ناکام ، بھارتی فوج نے ظلم وستم کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، خواتین کی بے حرمتی کے واقعات میں بے شمار اضافہ ہوا۔پنجاب اسمبلی ایوان جموں کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور خواتین کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہے۔پاکستانی عام اقوام متحدہ سے واقعات کی روک تھا مے کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں، کشمیریوں کو ان کا آزادی حق دلوانے کے لیے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔