پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے لاہور مختصر کمیٹی اراکین کے سامنے صوبائی وزیر قانون پنجاب کی وضاحت کو تسلیم کر لیا

 
0
571

سرگودھا،فروری 05(ٹی این ایس):آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے لاہور مختصر کمیٹی اراکین کے سامنے صوبائی وزیر قانون پنجاب کی وضاحت کو تسلیم کر لیا۔زرائع کے مطابق پیر آف سیال شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے قادیانوں کے بارے میرے تحفظات پر کمیٹی کو جو وضاحت دی اس پر مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر قانون پنجاب نے قادیانوں کے بارے جو وضاحتی بیان دیا میں اس کے بعد تحفظات دور ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایم پی اے نظام سیالوی رضامندی سے لاہور گئے اور وزیر قانون سے ارکان کے ہمراہ وضاحت لی۔پیر سیال کے مطابق صاحبزادہ نظام سیالوی اور صاحبزادہ قا سم سیالوی کے مابین غلط فہمی بھی دور کروا دی گئی ہے اب سیال شریف کے صاحبزادگان میں کسی قسم کا کوئی بھی اختلاف نہیں ہے۔