سانگھڑ میں شہدادپور روڈ پر رینجرز کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ٗایک سپاہی جاں بحق 

 
0
392

سانگھڑ،فروری 05(ٹی این ایس):صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں شہدادپور روڈ پر رینجرز کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، ایک سپاہی جاں بحق مور چار جوان شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پیر کو صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں شہدادپور روڈ پر رینجرز کی گاڑی دوراں گشت الوحید کانٹا کے قریب سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں ایک سپاہی عظمت اللہ جاں بحق جبکہ چار جوان شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو پہلے سانگھڑ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں معقول انتظامات نہ ہونے کے باعث زخمی اہلکاروں کو نوابشاہ ریفر کردیا گیا۔