سرگودھا‘ نواحی علاقہ میں بے قابو ٹریکٹر نے 8 سالہ سائیکل سوار بچے کو کچل دیا‘ موقع پر جان کی بازی ہار گیا

 
0
323

سرگودھا،فروری 05(ٹی این ایس):سرگودھا کے نواحی علاقہ میں بے قابو ٹریکٹر نے 8 سالہ سائیکل سوار بچے کو کچل دیاجو موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی موضع چک جھامرہ کے قریب سائیکل سوار 8 سالہ بچے کفیل حسن کو ٹریکٹر نے کچل دیا جو موقع پر جان بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ شاہ نگڈر نے متوفی بچے کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔