سرگودھا ‘ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور انچارج ایلیٹ فورس کی زیر نگرانی پولیس اہلکاران کا اینٹی رائٹ کے متعلق ریفریشر کورس

 
0
278

سرگودہا،فروری 05(ٹی این ایس):سرگودھا میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور انچارج ایلیٹ فورس کی زیر نگرانی پولیس اہلکاران کا اینٹی رائٹ کے متعلق ریفریشر کورس ہوا۔بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی خصوصی ہدایت پر پولیس ملازمان کو اینٹی رائٹ کے متعلق ریفریشر کورس کروایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او سرگودہا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ناصر محمود اور انچارج ایلیٹ فورس کی زیر نگرانی ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز کے اندر پولیس اہلکاران کو اینٹی رائٹ کی بابت ریفریشر کورس کروایا گیا جس میں ملازمان کوہنگامی صورتحال میں اینٹی رائٹ کے استعمال کا طریقہ ، اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کے متعلق تربیت دی گئی۔