ہر درخواست دہندہ کو اس کی درخواست بارے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے، نیب کے دفاتر میں ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت

 
0
404

اسلام آباد جنوری10(ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہدایت کی ہے کہ ہر درخواست دہندہ کو اس کی درخواست بارے تحریری طورپر آگاہ کیا جائے، نیب کے دفاتر میں ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، انہوں نیہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بد عنوانی سے متعلق شکایات نیب ہیڈکوارٹرز میں خود سننے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ میں دو کھلی کچہریوں میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین نیب نے عوام کی بد عنوانی سے متعلق شکایات نہ صرف خود سنی بلکہ مقررہ وقت سے تقریباً5 گھنٹے زیادہ وقت میں انتہائی اطمینان ، تحمل اور انتہائی توجہ کے ساتھ سنی جس کو عوام نے اپنے خطوط اور ذاتی طورپر ای میلز میں بے حد سراہا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب نیب ہیڈکوارٹرز کے علاوہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جی عوام کی بد عنوانی سے متعلق شکایات 2 بجے سہ پہر 4 بجے تک ہر ماہ کی آخری جمعرات کو سنیں گے اور جو درخواستیں ان کے دائر کار میں آتی ہوں گی ان کو وہ خود قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے جبکہ دیگر درخواستیں/شکایات نیب ہیڈکوارٹرز کو قانون کے مطابق کارروائی کے لئے بھجوائیں گے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ ہر درخواست دہندہ کو اس کی درخواست بارے تحریری طورپر آگاہ کیا جائے اور جب وہ اپنی شکایات لے کر نیب کے دفاتر میں آئیں و ان کی عزت نفس اور وقت کا خیال رکھا جائے۔